Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںراہل گاندھی پر مودی کے متنازعہ ریمارک کے خلاف کانگریس نے الیکشن...

راہل گاندھی پر مودی کے متنازعہ ریمارک کے خلاف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کی شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : کانگریس نے جمعہ کو وزیر آعظم نریندر مودی کی جانب سے کیرالہ میں حلقہ لوک سبھا ویاناڈ سے پارٹی صدر راہل گاندھی کی امیدواری سے متعلق تنقید کر نے پر وزیر آعظم کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوئی۔

اپنی درخواست میں ،کانگریس نے وردھا میں ایک ریلی میں نریندر مودی کے کانگریس سے متعلق ریمارکس پر سروے پینل کی جانب سے فوری طور پر اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی مانگ کی۔

الیکشن کمشن کے حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مودی کے ریمارکس پر سروے پینل کی جانب سے فوری طور پر اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی مانگ کی ہے۔

پارٹی کی شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے 1اپریل کو وردھا میں ایک انتخابی ریلی میں ’’نفرت اور تقسیم‘‘کہکر ریمارک کیا تھا ۔اور راہل گاندھی پر خاص طور پر دو الگ الگ مذاہب کمیو نیٹی کے بیچ خوف پیدا کرنے کی بات کہی تھی۔