Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگراہول گاندھی نے امیٹھی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راہول گاندھی نے امیٹھی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

امیٹھی۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی جو کہ اس مرتبہ شمالی اور جنوبی ہندوستان کی فی کس ایک نشست سے اپنی قسمت آزمارہے ہیں انہوں نے اپنے موجودہ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ کیرالہ کے وایاناڈ پارلیمانی نشست سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کانگریس صدر راہول گاندھی نے چہارشبنہ کو اپنی روایتی نشست امیٹھی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس وقت ان کے خاندان کے دیگرافراد موجود تھے ۔راہول گاندھی نے بہن پرینکا گاندھی واڈرا، اپنے بہنوئی رابرٹ واڈرا اور ان کے بچے ریحان اورمیریا کے ساتھ 40 منٹ کا روڈ شوکیا اور اس کے بعد گوری گنج میں واقع کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پانچویں مرحلے کے لئے نامزدگی کے پہلے دن ہی راہول نے پرچہ نامزدگی داخل کیا او یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ راہول امیٹھی سے ہی انتخابی میدان میں ہیں۔ راہول کی والدہ اور یو پی اے کی چیئرمین سونیا گاندھی نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے روڈ شو میں شرکت نہیں کی لیکن بیٹے راہول کے ساتھ پرچہ نامزدگی کے دوران کلکٹریٹ دفتر میں موجود رہیں۔ نامزدگی کے دوران راہول کے ساتھ پرینکا گاندھی، سونیا گاندھی، رابرٹ واڈرا اور وکیل ساتھ موجود رہے ۔

کانگریس صدر پہلی مرتبہ دوسیٹوں کیرالہ کے وایاناڈ اور امیٹھی سے انتخابی میدان میں ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعدراہول فرصت گنج ایر پورٹ پہنچے اور خصوصی طیارے سے بہار اور مغربی بنگال میں انتخابی ریلی کے لئے روانہ ہوئے جبکہ خاندان کے دیگر اراکین رائے بریلی گیسٹ ہاوس واپس چلے گئے ۔ جمعرات کو پورا خاندان ایک مرتبہ پھر سونیا گاندھی کے پرچہ نامزدگی کے قافلے میں موجود ہوگا سونیا کل رائے بریلی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔

امیٹھی میں راہول کا مقابلہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے ہے جنہیں راہول نے2014 کے عام انتخابات میں تقریبا ایک لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ جبکہ رائے بریلی میں بی جے پی نے سابق کانگریس لیڈر و سابق ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ کو سونیا گاندھی کے خلاف میدان میں اتارا ہے ۔ جس نے مقابلے کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے ۔2014 کے عام انتخابات میں گاندھی نے بی جے پی امیدوار کو اجے اگروال کو تقریبا 4 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ امیٹھی اور رائے بریلی دونوں پارلیمانی سیٹوں پر پانچویں مرحلے کے تحت6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس مرحلے کے لئے نامزدگی کا آغاز چہارشبنہ کو ہوا ہے ۔