Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگراہول گاندھی نے جموں و کشمیر کے پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی...

راہول گاندھی نے جموں و کشمیر کے پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی مذمت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

جموں: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کیسربراہ غلام احمد میر اور پارٹی کے ایک اور رہنما کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کو ایک اور دھکا پہنچایا ہے۔  انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں آج جموں میں ہمارے جموں و کشمیر پی سی سی سربراہ غلام احمد میر اور ترجمان رویندر شرما کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قومی سیاسی جماعت کے خلاف اس طرح کی کارروائی سے جمہوریت کو ایک اور دھکا پہنچایا ہے۔یہ جنون کب ختم ہوگا۔۔؟

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے،جس میں پولیس پارٹی کے ریاستی ترجمان رویندر شرما کو ساتھ لیکر جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”حکومت جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کا دعویٰ کرتی ہے،اور کانگریس کے ترجمان رویندر شرما کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرتی ہے۔

سینئیر کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد نے بھی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انہیں جموں میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔انہوں نے بھی ریاستی کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے،راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے کہا ”ایک طرف ریاست اور مرکزی حکومت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ جموں میں حالات معمول پر آگئے ہیں،جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو خطاب کرنے یا کانفرنسوں کے انعقاد کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

غلام نبی آزاد نے سابق وزرائے آعلیٰ عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔