Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسربادا ہندوستان کے خلاف برصغیر کے تجربے سے بہتر مظاہرے کےلئے پرعزم

ربادا ہندوستان کے خلاف برصغیر کے تجربے سے بہتر مظاہرے کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

پریٹوریا۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا برصغیر میں کھیلے گئے مقابلوں اور ماضی کے تجربہ کو ہندوستان کے دورہ پر بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے کے خواہاں ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 15 ستمبر کو اپنے دورہ ہندوستان کا آغاز کررہی ہے۔

جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان سیریز کے دوران تین ٹوئنٹی 20 اور تین ٹسٹ مقابلے کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقی ٹریننگ کیمپ میں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے ربادا نے کہا کہ آپ کو دورہ ہندوستان پر وہ کارکردگی دکھانی ہوگی جس سے میزبان ٹیم کو شکست دی جاسکے اوراس کیلئے ہم کام کررہے ہیں۔

ہندوستان کے خلاف مقابلہ کے دوران ایک سے زائد مرتبہ سخت حالات آتے ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم جس نے اپنی گذشتہ دورہ ہندوستان پر ٹوئنٹی 20 اور ونڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسے ٹسٹ سیریز میں ناکامی برداشت کرنی پڑی۔ ربادا نے کہا کہ گذشتہ مرتبہ جب ہم نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو ٹوئنٹی 20 اور ونڈے سیریز میں فتوحات حاصل کی تھیں لیکن ٹسٹ سیریز ہمارے لئے شرمناک رہی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں پہلے ٹسٹ مقابلے کی مثال دوں تو اس میں ہم نے 200 رنز کی اننگز بنائے تھے اور مقابلہ کے دوران بیٹسمینوں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی جس کی وجہ سے ہمیں 3-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔

ربادا سے جب یہ استفسار کیا گیا کہ افریقی ٹیم کس طرح ہندوستان کے اسپن بولروں کے خلاف مظاہرہ کریں گے اور ان کی حکمت عملی کیا ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے برصغیر میں بہتر مظاہرے کئے ہیں جس میں خاص کر دورہ سری لنکا پر کپتان ڈوپلیسی کے مظاہروں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا ہے۔

 علاوہ ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے عبوری ڈائرکٹر انوچ نیک وی نے کہا ہیکہ آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے دورہ ہند سے قبل ان کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ انوچ کو گذشتہ ماہ تین تا عبوری ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے کیونکہ اوٹس گبسن کی سرپرستی میں افریقی ٹیم نے ورلڈ کپ میں مایوس کن مظاہرہ کیا تھا۔

ہندوستان کے خلاف 15 ستمبر کو دھرم شالہ میں شروع ہونے والی ٹوئنٹی 20 سیریز کے متعلق ڈائرکٹر نے کہا کہ اس سیریز میں بہتر مظاہرہ کیلئے درپردہ بہت کچھ محنت ہورہی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے سابق آل راونڈر لانس کلوسنر کو ٹیم کا بیٹنگ مشیر مقرر کیا ہے اور وہ ٹوئنٹی 20 سیریز میں عبوری ڈائرکٹرانوچ کے ساتھ کھلاڑیوں پرمحنت کریں گے۔ کلوسنر نے جو گذشتہ چند برسوں سے نہ صرف کئی بین الاقوامی ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں بلکہ وہ خود بھی کئی ٹوئنٹی 20 لیگس کا حصہ رہے ہیں۔