Monday, June 9, 2025
Homesliderرخصت نہ ملنے پر ریلوئے ملازم کی پٹریوں پر خودکشی،جسم کے دوتکڑے...

رخصت نہ ملنے پر ریلوئے ملازم کی پٹریوں پر خودکشی،جسم کے دوتکڑے ہونے کے بعد چند منٹ زندہ رہا

- Advertisement -
- Advertisement -

کانپور ۔ ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک ریلوے ٹریک مین نے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ ٹرین کی زد میں آ گیا اور اس کے جسم کے دو ٹکڑے ہو گئے لیکن حیرت انگیز طور پر وہ شخص چند منٹ تک زندہ رہا۔ وہ درد سے نہیں رویا بلکہ خاموشی سے پٹریوں پر لیٹا رہا جب کہ وہاں موجود لوگوں نے ویڈیو بنائی اور اس سے اس کے سخت قدم کی وجہ پوچھی۔

دو منٹ کی ایک ویڈیو جس میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی آزمائش بانٹتے ہوئے نظر آ رہا ہے، وائرل ہو گیا ہے۔مقتول کی شناخت فتح پور ضلع کے بھٹ پوروا گاؤں کے رہنے والے رمیش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنی اہلیہ ارچنا دیوی کے ساتھ 19 فروری کو ایک شادی میں شرکت کرنے والے تھے۔رمیش نے 2015 میں ریلوے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس نے کہا کہ مجھے اپنی بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے چھٹی نہیں دی گئی  وہ ویڈیو میں ساتھیوں سے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس نے پھر آہستہ سے آنکھیں بند کیں اور چل بسا۔ ویڈیو میں رمیش کو بے ہوشی کی حالت میں جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جہاں سے وہ کبھی صحت یاب نہیں ہوسکا یہاں تک کہ اس کے ساتھی اسے ٹریک سے اٹھانے کے لیے اسٹریچر کا بندوبست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 ریلوے حکام کے مطابق انہیں پیر کی شام پنکی نگر ریلوے اسٹیشن پر رمیش کے ٹرین کی زد میں آنے کے بارے میں پریشان کن کال موصول ہوئی۔ نارتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیوم شرما نے کہا،ڈی آر ایم پریاگ راج ڈویژن ایس کے سنگھ نے معاملے کی جانچ کرنے اور 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے مزید کہا متاثرہ کے خاندان کو 25,000 روپے دیے گئے ہیں اور مزید 24.75 لاکھ روپے مقررہ وقت پر خاندان کو فراہم کیے جائیں گے۔”رمیش ایک سادہ آدمی تھا جس کا ٹریک ریکارڈ صاف تھا۔ ریلوے کی ملازمت میں کام کا بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے۔ ریلوے ملازمین کی اسوسی ایشن کے ایک رکن نے کہا۔