Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگرشتہ دار کی لاش ایمبولنس میں لے جانے والی دو بہنیں سڑک...

رشتہ دار کی لاش ایمبولنس میں لے جانے والی دو بہنیں سڑک حادثہ میں ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے سدی پیٹ کے راستہ میں ایک ایسا سڑک حادثہ پیش آیا جس کو سننے والے بھی غم میں مبتلاءہوگے ۔ تفصیلات کے بموجب قریبی رشتہ دار کی لاش کو ایمبولنس میں لے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایمبولنس میں سوار دو بہنیں ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے راجیو راہداری کے قریب صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایمبولنس گاڑی نے ڈی سی ایم ویان کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں مرنے والی دو بہنوں کی شناخت 35سالہ کے سنیتا اور41 سالہ ایم رانی کے طورپر کی گئی ہے ۔ حیدرآباد کے دواخانہ سے یہ لاش سدی پیٹ لے جائی جارہی تھی۔ خانگی ایمبولنس نے پیچھے سے ڈی سی ایم ویان کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں دونوں بہنیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ایمبولنس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔اس حادثہ سے اس خاندان پر سکتہ طاری ہے۔

ایک اور حادثہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا جہاں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے کونی جیرلہ منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس نے ٹو وہیلر کو ٹکر دے دی۔پولیس کے مطابق کے وینکٹیشورلو اپنی بہن کے ساتھ کھمم دواخانہ جارہا تھا کہ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس بائیک سے ٹکرا گئی اور وینکٹیشورلو بائیک سے گر کر زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے بذریعہ ایمبولنس اسپتال منتقل کردیاگیا۔