حیدرآباد: اچھی اور معیاری پیاز کی قیمت 4000 روپئے فی کنٹل سے بڑھ کر 8000 روپئے ہوگئی ہے،اور دوسرے نمبر کوالیٹی کی پیاز 3,000 روپئے سے 6,000 روپئے فی کنٹل ہو گئی ہے۔ریاستی حکومت نے مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے کی پیاز 40 روپئے فی کلو گرام پرفراہمی کا فیصلہ کیا ہے،جس پر تاجروں نے اتفاق کیا ہے۔محکمہ مارکیٹنگ کے ذریعہ تاجروں کو نقل و حمل کے اخراجات بر داشت کئے جائیں گے۔
ایگریکلچر مارکیٹ کے مطابق،ریاستی حکومت نے ابتدائی طور پر 27نومبر سے دو رعیتو بازار یعنی سرور نگر اور مہدی پٹنم کو دو میٹرک ٹن کے حساب سے پیاز سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔مانگ کو دیکھنے کے بعد،اسے دیگر رعیتو بازاروں تک بڑھایا جائے گا۔دونوں جڑواں شہروں میں آدھار کارڈ دیکھ کر،ایک علیحدہ اسٹال کے ذریعہ صارفین کو ہر ایک کو ایک کلو گرام تک پیاز فروخت جائے گی۔اور پیاز روزانہ شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک فروخت کی جائے گی۔