Saturday, April 20, 2024
Homesliderرمضان کے دوران  مسجد حرام میں یومیہ ایک لاکھ افراد کو نماز...

رمضان کے دوران  مسجد حرام میں یومیہ ایک لاکھ افراد کو نماز کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔گزشتہ برس کورونا کے قہر کی وجہ سے ماہ صیام میں بندگان توحید کو عمرہ اور زیارت کی سعادت سے محروم ہونا پڑا ہے لیکن اس سال مسلمانان عالم کےلئے خوش خبری ہے ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں یومیہ ایک لاکھ افراد کو نماز اداکرنے کی اجازت دی گئ ہے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے عمرہ اور زیارت پر پابندی عاید تھی ۔

تفصیلات کے بموجب حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین پریذیڈینسی کے باوثوق ذرائع نے  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  ہے کہ مملکت کی قیادت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور عازمین  کی تعداد 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حرمین پریذیڈینسی  کے بموجب مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کوتوکلنا ایپ کے ذریعے اپنی تفصیلات درج کروانی ہوگی اور کورونا ٹیکہ کی دو خوراکیں لینے یا پہلی خوراک لیے 14 دن گذر جانے کی تصدیق کروانا ہو گی۔

علاوہ ازیں کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد بھی مسجد حرام میں نماز کے لیے آسکتے ہیں۔ذرائع نے  کہا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے اور عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی خاطر صرف دو ہی ایپ اعتمرنا اور توکلنا قابل قبول  ہیں۔ مذکورہ ایپ کے علاوہ عمرہ کے رجسٹریشن کے حوالے سے کسی آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔یادر ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی ممالک میں وائرس کی دوسری اور تیسری لہر چل رہی ہے ۔حکام کی جانب سے  رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے لیکن دوسری جانب گزشتہ برس کی بہ نسبت اس سال ماہ صیام میں عمرہ زائرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔