حیدرآاباد : ٹی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ دو دن میں میونسپل انتخابات کے لئے سیگمنٹ وائز کو آرڈینیٹر مقرر کریں گے۔کے ٹی آر نے پارٹی کے دفتر ٹی آر ایس بھون میں حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارٹی تمام طبقات میں میونسپل انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے 6ستمبر تک بوتھ لیول کو آرڈینیٹر ز مقرر کئے جائیں گے۔
ٹی آر ایس کے کار گذار صدر نے کہا کہ انتخابات کو با آسانی انجام دینے کے لئے سوشیل میڈیا اور دیگر کو آرڈینیٹرز کو تربیت دی جائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ٹی آر ایس کو اس کی جانب سے کئے گئے تاریخی بہبود کے پروگراموں اور یادگار ترقی کے لئے مینڈینٹ دیں گے۔اگر عدالت 9ستمبرکو پابندی عائد کرتی ہے تو پھر اسی ماہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔