Saturday, April 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںرونالڈو نے ریکارڈبک کے کئی اوراق پر اپنا نام درج کرلیا

رونالڈو نے ریکارڈبک کے کئی اوراق پر اپنا نام درج کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

تورین۔5 مرتبہ چمپیئنز لیگ کا خطاب جیتنے اورا پنے نئے کلب جوونٹس کوکوارٹر فائنل میں پہنچانے کے ساتھ کرسٹیانورونالڈو نے ریکارڈ بک کو بھی الٹ پلٹ دیا ہے۔ پرتگالی اسٹاررونالڈواب یورپ کے اس سب سے بڑے ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ گول ، سب سے زیادہ گول میں معاونت، فری ککس ، ناک آوٹ راونڈ میں زیادہ گول اورہیٹ ٹرک کا ریکارڈ برابر کرنے والے فٹبالر بن چکے ہیں۔

رونالڈو نے اس لیگ میں 8 ہیٹ ٹرک کرکے اپنے روایتی حریف لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔1996ءکے بعد سے وہ اس لیگ کا حصہ ہیں اور اب اس کے ٹاپ اسکورر بھی بن چکے ہیں، ان کے گولزکی تعدا 125ہو چکی ہے۔ یہ گول انہوں نے3کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اورجوونٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئے۔

ناک آوٹ مقابلوں کے دوران 63گولز کے ساتھ بھی وہ سر فہرست ہیں۔ لیگ کے فائنل اورایک سیزن میں زیادہ گولزکا ریکارڈ بھی رونالڈو کے پاس ہے۔ اگر ان کی معاونت سے ہونے والے گولوں کا جائزہ لیا جائے تو ساتھیوں کو گول کروانے میں بھی سب سے آگے ہیں۔ پنالٹی ککس، ایک میچ میں 2 یا زیادہ گولز کا ریکارڈ بھی انہی کے پاس ہے۔ رونالڈو ایک دلچسپ ریکارڈ کے بھی حامل ہیں اب تک 3 کلبوں کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کو چمپیئنز لیگ سے باہر کر چکے ہیں۔ وہ اس کلب کے خلاف اب تک 25گول کر چکے ہیں۔