Sunday, June 8, 2025
Homesliderرونالڈو  کوگول کا جشن منانے پر زرد کارڈ دیکھا دیا گیا

رونالڈو  کوگول کا جشن منانے پر زرد کارڈ دیکھا دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

مانچسٹر (انگلینڈ)۔کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار مظاہرے سے اپنی موجودگی کا احساس دلوایا ہے کیونکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ویلاریال پر 2-1سے چمپئنز لیگ گروپ ایف میں خوش قسمتی سے کامیابی حاصل کی۔ اس مقابلے میں حریف ٹیم نے  53 ویں منٹ میں پاکو کےگول سے سبقت حاصل کرلی تھی لیکن 7 منٹ بعد ایلکس ٹیلیس نے گول بناتے ہوئے مقابلے کو1-1 سے مساوی کردیا تھا ۔ جس کےبعد رونالڈ و نے 5+90 منٹ میں گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔

اس مقابلے میں رونالڈو نے  سب سے زیادہ مقابلوں میں شرکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ 36 سالہ پرتگالی اسٹار رونالڈو نے اپنے منیجر اولے گنار سولسکجیر کو ایک اور مایوس کن نتیجہ اور ناگزیر پوچھ گچھ سے بچانے کے لیے غیر معمولی مظاہرہ کیا ہے ۔کامیابی کے بعد نارویجن نے کہا جب آپ کرسٹیانو کو میدان  پررکھتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ کامیابی  کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجیدگی سے وہ ہدف کے حصول میں  بہت اچھا ہے۔ یہ ٹیم اور ٹیم کے جذبے و حوصلوں کے لیے بہت بڑا نتیجہ ہے۔

یونائیٹڈ کو پیکو الکسر کے 53 ویں منٹ کے اوپنرکی وجہ سے ایک گول سے پیچھے کردیا تھا ۔اپنے آخری چار مقابلوں میں تین ناکامیوں کے بعدجن میں گروپ کے ابتدائی مقابلے میں برن میں ینگ بوائز کےخلاف شکست بھی شامل ہے ، یونائیٹڈ ایک اور شکست برداشت نہیں کرسکتا۔

ولاریال نے گزشتہ سیزن کے یوروپا لیگ کے فائنل میں سولسجیر کی ٹیم کو پنالٹی پر شکست دی تھی اور یونائی ایمری کی جانب سے بہترین کھیل  نے ایک بار پھر یونائیٹڈ کے لیے مسائل کھڑے کر دیے تھے اور اس کی شکست کے اسباب دیکھائی دینے لگے تھے۔

ہیری میگوائر ، ہارون وان بیساکا اور لیوک شا کے ساتھ دفاع سے غائب ، یونائیٹڈ کو پہلے ہاف میں باآسانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن رونالڈو کے گول نے نہ صرف یونائیٹڈ کےلئے حالات ساز گار کئے بلکہ اولڈ ٹریفورڈ راحت اور خوشی میں جھوم اٹھا اور رونالڈو نے اپنی 178 ویں چمپئنز لیگ کے میچ میں گول بنانے کے بعد جشن کےلئے اپنی قمیض پھاڑکر ہجوم میں پھینکا اور ان کی اس حرکت پر انہیں ریفری نے زرد کارڈ دیکھایا ۔اس مقابلے کے بعد اٹلانٹا گروپ کی درجہ بندی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، جو ینگ بوائز اور یونائیٹڈ سے آگے ہے۔میچ کے سنسنی خیر اختتام کے بعد ولاریال ایک پوائنٹ کے ساتھ نیچے ہے۔