Monday, April 21, 2025
Homesliderروہت شرما ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان...

روہت شرما ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سفید گیند کی قیادت آنے والے مہینوں میں ایک بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہے اور موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی کے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے بعد سبکدوش ہونے کا امکان ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ کوہلی آئی پی ایل کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان روہت شرما کو کپتان کی ذمہ داری  سونپ دیں گے کیونکہ 32 سالہ کوہلی اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔

کوہلی  خود محدود اوورس کی ٹیم کی قیادت سے سبکدوشی کا اعلان کریں گے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا  ہے  کہ کوہلی  کا خیال ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہی بننا ہے جو وہ ہمیشہ رہا ہے  دنیا کا بہترین بیٹسمین۔کوہلی کی کپتانی کی سب سے بڑی تنقید ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے آئی سی سی کی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔ حال ہی میں جون میں  ہندوستان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ​​میں فائنل ہارگیا تھا۔

ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک  کوہلی نے 95 ونڈے میچوں میں ہندوستان کی قیادت کی جن میں انہیں  65 فتوحات اور 27 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 45 ٹی 20 میں اب تک جہاں وہ کپتان رہے ہیں اس میں  ہندوستان نے 27 فتوحات حاصل کی ہیں  جبکہ 14 مرتبہ ٹیم ناکام رہی ہے ۔

دریں اثنا ء 34 سالہ روہت نے ونڈے میں 10 مرتبہ ہندوستان کی قیادت کی اور انہیں آٹھ مواقع پر فتوحات دلائی۔ ٹی 20 میں انہوں نے 19 مرتبہ ٹیم کی کپتانی کی ہے جن میں سے انہوں نے 15 فتوحات اور چار مرتبہ شکست ہوئی ۔

کوہلی  کو یہ بھی سب سے پہلے احساس ہوا کہ بطور کپتان ان کی مجموعی ذمہ داریاں ان کی بیٹنگ پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ تازگی کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ اگر روہت وائٹ بال کپتان کا عہدہ سنبھالتے ہیں تو کوہلی ہندوستان کی ٹسٹ ٹیم  کی قیادت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ٹی 20 اور ونڈے بیٹنگ پر کام کر سکتے ہیں۔ وہ صرف 32 سال کے ہیں ہے اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے  وہ کم از کم مزید پانچ سے چھ سال تک بہترین  کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔