Tuesday, June 10, 2025
Homeبین الاقوامیروہنگیا مسلم پر مظالم کی تحقیقات کرنے سے سوچی کا اتفاق

روہنگیا مسلم پر مظالم کی تحقیقات کرنے سے سوچی کا اتفاق

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو: میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی تحقیقات کرانے کا جاپانی وزیراعظم کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو اآبے اور میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کے درمیان ٹوکیو میں اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔جاپانی وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹ کے مظالم کا معاملہ اْٹھاتے ہوئے انسانیت سوز سلوک کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے میانمار حکومت پرعدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جسے دور کرنے کے لیے مثبت اقدامات اْٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے پناہ گزینوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزینوں کی باعزت واپسی اور آباد کاری کے لیے جاپان ہر قسم کا تعاون کرے گا۔جاپانی وزیراعظم کے مطالبہ پر آنگ سان سوچی نے متاثرین کے لئے انصاف رسانی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماریتحقیقاتی اتھارٹی بااختیار اور طاقت ور ہے جو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی نے روہنگیا پناہ گزینوں کی بحالی اور آباد کاری کے لیے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے دلی جذبات کی قدر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اس حوالہ سے مشاورت کی یقین دہانی بھی کرائی۔