Wednesday, April 23, 2025
Homesliderروہنی عدالت دھماکہ،ڈی آر ڈی او کا سائنسدان گرفتار

روہنی عدالت دھماکہ،ڈی آر ڈی او کا سائنسدان گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے اس ماہ کے شروع میں قومی دارالحکومت  دہلی  کی روہنی عدالت کے اندر ہوئے دھماکے کے سلسلے میں ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ایک سینئر سائنسدان کو گرفتار کیا ہے ،تاہم حکام نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ اس واقعہ سے کوئی دہشت گردی کی سازش منسلک نہیں تھی۔

اس واقعہ کو قتل کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے، دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے ہفتے کے روز ایک میڈیا کانفرنس میں کہا کہ سینئر سائنسدان نے ایک وکیل کو قتل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا، جو اس کا پڑوسی تھا اور اسے وہاں عدالت کی سماعت میں شرکت کرنا تھا۔تفتیش کے دوران سائنسدان نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک ایسی جگہ کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا جہاں وکیل کے بیٹھنے کا امکان تھا۔رواں ماہ 9 دسمبر کو، صبح تقریباً 10.30 بجے روہنی کورٹ کمپلیکس میں کم شدت کے دھماکے نے کمرہ عدالت نمبر 102 کو ہلا کر رکھ دیا، جس سے دھماکے کے دائرے میں موجود ایک شخص زخمی ہوا۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معاملہ دہلی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے کورٹ کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصدیق کرکے اپنی تحقیقات شروع کردی۔استھانہ نے کہااسپیشل سیل کو 100 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کرنا تھا جو عدالت کے احاطے میں اور اس کے آس پاس نصب تھے۔ انہوں نے 1,000 سے زیادہ کاروں کا بھی معائنہ کیا جو دھماکے سے پہلے پچھلے کچھ دنوں میں عدالت کے احاطے میں داخل ہوئی تھیں۔

جس بیگ میں بم تھا وہ تفتیش میں کلیدی تھا اور اس نے جمعہ کو دہلی سے سینئر سائنسدان کو گرفتار کرنے میں پولیس کی مدد کی۔پولیس عہدیداروں نے کہاتفتیش ابھی جاری ہے لیکن ابتدائی تفتیش کے بعد ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس جرم میں دہشت گردی کا کوئی زاویہ نہیں تھا۔روہنی عدالت  کے اندر گزشتہ تین مہینوں میں یہ دوسرا بڑا واقعہ تھا۔

قبل ازیں 24 ستمبر کو ایک ایسے واقعہ میں جو لگتا تھا کہ بالی ووڈ کے ایک پاٹ بوائلر سے لیا گیا ہے، دہلی کے سرکردہ گینگسٹر جتیندر سنگھ مان عرف گوگی کو روہنی عدالت کے اندر دو حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جو وکلاء کے لباس میں ملبوس تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔