Wednesday, April 23, 2025
Homesliderرہانے پر قیادت کا دباؤ نہیں ہوگا:گواسکر

رہانے پر قیادت کا دباؤ نہیں ہوگا:گواسکر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی سابق کپتان سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران کوہلی کی عدم موجودگی میں ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے کیونکہ ٹیم ان کی کپتانی میں دو بار جیت چکی ہے ۔ ندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان17 دسمبر سے چار میچوں کی ٹسٹ سیریز ہونا ہے۔

ٹیم کے باقاعدہ کپتان کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ ان کی غیر موجودگی میں رہانے ٹیم کی کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے شوگیم پلان میں کہا کہ کوہلی کی عدم موجودگی میں رہانے پرکوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رہانے پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا کیونکہ وہ دمرتبہ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور دونوں مقابلوں میں ٹیم کامیاب رہی ہے ۔ رہانے کی قیادت میں ٹیم آسٹریلیائی کے خلاف دھرم شالہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے افغانستان کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

سابق کپتان نےکہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کپتان کی ذمہ داری کیسے سنبھالیں گے اس بارے میں انہوں نے غور بھی کیا ہوگا۔ وہ اپنی ذمہ داری اتنی ہی ایمانداری سے نبھائیں گے جیسے کہ وہ ایک بیٹسمین کی طور پرکرتے ہیں۔ رہانے کریز پر موجود رہیں گےاورمخالف ٹیم پردباؤ بنائیں گےاور کچھ اچھا شاٹس کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ پہلے ٹسٹ کےبعد ویراٹ کوہلی اپنی پہلی اولاد کی متوقع  پیدا ئش کی وجہ سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے رہانے سیریز کے باقی تین ٹسٹ مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔علاوہ ازیں جارحانہ اوپنر روہت شرما کے فٹنس ٹسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد تیسرے اور چوتھے ٹسٹ میں انکی شمولیت کے امکانات بھی بڑھ چکے ہیں  جس سے کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستان کو ایک اور سینئر اور تجربہ کار بیٹسمین کی خدمات دستیاب ہوں گی۔