حیدرآباد : ٹی پی سی سی کے کارگزار صدر پونم پربھاکر نے چہارشنبہ کو چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے ملاقات کی اور کریم نگر ضلع کے وسط مائکرو پروجیکٹ کے 11گاؤں کے متاثرین کے معاملے پر ایک نمائندگی پیش کی۔بعد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت غیر منقسم کریم نگر ضلع کے تمام بے گھر افراد کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت متاثرہ دیہاتوں سے 18سال کی عمر مکمل کرنے والے تمام لوگوں کو دو لاکھ اور 200مربع گزپلاٹ کی ادائگی کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے کنبہ کے افراد کو اسی علاقے میں معاوضہ ملا ہے۔کانگریس کے رہنما پونم پربھاکر نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا کہ بصورت دیگر وہ کاما ریڈی،کریم نگر شاہراہ روڈ بلاک کریں گے۔
پربھاکر نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے بارے میں دئے گئے بیان کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔اور یہ الزام عائد کیا کہ حکمراں ٹی آر ایس کے ارکان،پارلیمنٹ میں خاموش رہے،جب امیت شاہ یہ بیان دے رہے تھے کہ پارلیمنٹ کے دروازے بند کرکے تلنگانہ ریاست کا الگ بل منظور کیا گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کے عوام سے غیر مشروط معافی مانگیں۔وہیں ریاستی بی جے پی رہنماؤں سے اپنی پارٹی کے قائد کے بیان پر وضاحت طلب کی۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے ریاست تلنگانہ کے عوام کی 60سالہ طویل خواہشات کی توحین کی ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیر آعظم نریندر مودی کے بیان کی بھی مذمت کی کہ تلنگانہ ریاست کو غیر قانونی طریقہ سے تشکیل دیا گیا تھا۔پونم نے مرکزی وزیر داخلہ کو اس طرح کی سادہ حقیقت سے آگاہی اور لا علمی پر طنز کیا۔پربھاکر نے سابق مرکزی وزیر سشما سواراج کی اچانک موت پر اظہار تعزیت کیا۔