Wednesday, April 23, 2025
Homeبیناتزائرین حج رمی جمرات کے لئے منیٰ واپس پہنچ گئے

زائرین حج رمی جمرات کے لئے منیٰ واپس پہنچ گئے

حج کے لئے سعودی عرب آنے والے زائرین نے منیٰ اور مسجد الحرام واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے تاکہ وہ عید الاضحیٰ کے پہلے دن کی مطابقت سے مناسک حج کی ادائیگی جاری رکھیں۔حاجیوں نے گزشتہ رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد حج کے فرائض ادا کرنے کے لئے منیٰ اور مکہ کا رخ کیا ہے۔ ان فرائض میں سے ایک رمی جمرات بھی ہے جس میں شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔رمی جمرات کے لئے حجاج کرام کئی منزلہ پل پر سے شیطان کی نمائندگی کرنے والے تین ستونوں کو پتھر مارتے ہیں۔ریتیلے طوفان کی وجہ سے عرفات آمد میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجہ میں اکثر حجاج کرام کو سخت دھوپ میں میدان عرفات پہنچنا پڑا۔حجاج کرام مذہبی جوش وجذبہ سے سرشار ہوکر اس شدید گرمی کا مقابلہ کرتے رہے۔ اس موقع پر مقامی طبی عملہ نے حاجیوں کو پانی پہنچانے اور راستے میں زخمی ہونے والے حاجیوں کو بھرپور مدد فراہم کی۔ عارضی شیلٹرز میں طبیعت کی بحالی کے لئے رکنے والے حاجیوں کے گروپس شدید تھکن کے باوجود بار بار لبیک اللھم لبیک کا ورد کر رہے تھے۔