بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس کے سینئیر رہنما دگ وجئے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقیدی حملہ کیا ہے۔انہوں نے بھوپال میں ایک پروگرام کے دوران سنت سماج کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”آج لوگ بھگوا رنگ کا لباس پہن کر عصمت ریزی کر رہے ہیں اور مندروں میں بھی ریپ ہو رہے ہیں۔ہمارے سناتن دھرم کو انہوں نے بد نام کیا ہے۔ایسا کرنے والوں کو ہمارا سناتن دھر م کبھی معاف نہیں کرے گا۔
در اصل کانگریس رہنما دگ وجئے سنگھ کا اشارہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سوامی چنمیانند کی طرف تھا،جن پر ان کے کالج میں پڑھنے والی قانون کی طالبہ نے ان پر بلاک میل کر کے سالوں تک عصمت دری کرنے کا الزام لگایا ہے۔اس سلسلہ میں طالبہ کا عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے بعد چنمیانند کی مشکلیں برھ گئی ہیں۔پیر کی شام ان کی طبیعت بگڑ گئی،جن کا ڈاکٹروں کی ٹیم علاج کررہی ہے۔