حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی شناخت میں ویسے تو کئی ایک مقامات ہیں جن میں نہرو زولوجیکل پارک بھی ہے جس نے اب ایک نیا اعزاز حاصل کرلیاہے ۔حیدرآباد کے زو کو آئی ایس او 9001: 2015 کوالٹی مینجمنٹ اسٹینڈرڈس سرٹیفیکیشن برائے ایکریڈیشن سروس سرٹیفیکیشن باڈیز ،برطانیہ نے معیاری کام کرنے کے طریقہ کار کے لئے دیا ہے ۔ زو پارک اتھارٹی کے مطابق ایک آڈٹ ٹیم نے صفائی ستھرائی ، فوڈ پروسیسنگ ، جانوروں کی افزائش ، چڑیا گھر کے دواخانہ ، جانوروں کی دیکھ بھال ، حفظان صحت کی دیکھ بھال اور اسٹیبلشمنٹ کے شعبوں میں جس طرح جانوروں کی دیکھ بھال کیا جارہا ہے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور سند دی ہے ۔
ٹیم نے مختلف شعبوں کے کام کا مشاہدہ کیا اور انہوں نے کارکردگی ، ٹیم ورک اور تمام عملے کی وابستگی کو سراہا جس نے نہرو زولوجیکل پارک کے معیار کو بلند کیا ہے۔ زو پارک کے حکام نے کہا ہے کہ تمام کاموں میں شفافیت ، چوبیس گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا جواب اور بہتر معیارات پر عمل کیا جارہا ہے جو آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے معیار کو پورا کرتے ہیں جس سے ٹیم کو آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے لئے سخت سفارش کے ساتھ تمام معلومات اور معیارات تک پہنچانے میں متاثر ہوا ہے۔ زو پارک کا سرٹیفکیٹ منیجنگ ڈائریکٹر سیویہ الاپتی نے ، تاحیات ممبرشپ کیو سی آئی کو وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کو پیش کیا۔ وزیر جنگلات نے چار سفید شیروں کے چاروں بچوں کی پیدائش کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر وزیر جنگلات نے پرنسپل چیف محافظ جنگلات سوبھا کی تعریف کی ۔ نہرو زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر اور ان کی کاوشوں کے لئے تمام عملہ جس نے نہرو زولوجیکل پارک حیدرآباد کو کوالٹی مینجمنٹ اسٹینڈرڈ کے لئے آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔