Thursday, April 24, 2025
Homesliderزیر جامہ واقعہ :حقائق کا پتہ لگانے کمیٹی کا قیام

زیر جامہ واقعہ :حقائق کا پتہ لگانے کمیٹی کا قیام

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کیرالہ کے ایک امتحانی مرکز میں نیٹ میں شرکت کی خواہشمند کم از کم ایک لڑکی کو مبینہ طور پر زیز جامہ  اتارنے کے لیے کہا جانے پر تنازعہ کے بعد، نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ حقائق کا پتہ لگائیں اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔یہ واقعہ اتوار کو منعقدہ امتحان میں تھرواناتھا پورم کے قریب واقع مارتھوما انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی آیور میں پیش آیا تھا ۔

مذکورہ الزام کے پیش نظر، وزارت تعلیم نے این ٹی اے سے کہا ہے کہ وہ اس وقت مرکز میں موجود اسٹیک ہولڈرز سے موقع پر موجود تمام حقائق کا پتہ لگائے۔بیان میں وزارت نے کہا کہ مختلف میڈیا رپورٹس کے ذریعے اس کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ کیرالہ کے کولم ضلع میں امتحانی مراکز میں سے ایک میں مبینہ طور پر ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ این ٹی اے  پہلے ہی اس سلسلے میں وضاحت جاری کر چکا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلیدھرن اور کیرالہ کے دیگر عوامی نمائندوں نے منگل کو مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی ہے اور کیرالہ کے اعلیٰ تعلیم اور سماجی انصاف کے وزیر ڈاکٹر آر بندو نے بھی ایک خط لکھا ہے۔نیٹ  امتحان کے انعقاد میں شامل عہدیداروں نے کہا کہ رپورٹ موصول ہونے پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور آزاد مبصر کے ساتھ ساتھ سٹی کوآرڈینیٹر کولم ضلع کے فوری تبصرے حاصل کئے گئے۔ ان تینوں نے دوسری باتوں کے ساتھ کہا کہ انہیں مرکز میں ایسا کوئی واقعہ ہوتا نہیں ملا اورامیدوار نے امتحان دیا۔

این ٹی اے کے مطابق، امتحان کے فوراً بعد کسی سے کوئی نمائندگی یا شکایت نہیں ہوئی، اور نہ ہی اسے اس سلسلے میں کوئی ای میل شکایت موصول ہوئی تھی۔ جہاں تک این ٹی  اے  کے ڈریس کوڈ برائے نیٹ  کا تعلق ہے، یہ ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتا جیسا کہ امیدوار کے والدین نے الزام لگایا ہے۔این ٹی اے نے کہا کہ ضابطہ امتحان کے انعقاد کے تقدس اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کرتا ہے، جبکہ امیدواروں کی تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ میں شامل صنفی، مذہبی، ثقافتی، اور علاقائی حساسیت کے تئیں حساسیت کا مشاہدہ کرتا ہے۔