Thursday, April 24, 2025
Homesliderسائبر جرائم میں اضافہ، تلنگانہ کو ہندوستان میں چوتھا مقام

سائبر جرائم میں اضافہ، تلنگانہ کو ہندوستان میں چوتھا مقام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ریاست کرناٹک 12020 ، اتر پردیش 11416اور مہاراشٹرا 4967 کے بعد 2019 میں ریاست تلنگانہ سائبر کرائم مقدمات  میں چوتھے نمبر پر رہا اور تلنگانہ میں اس عرصہ کے دوران 2691 مقدمات درج ہوئے ہیں  ۔ آئی ٹی ایکٹ جرائم کے تحت تلنگانہ  میں مجموعی طور پر 1629مقدمات درج کیے گئے ، جن میں سے 1486کمپیوٹر سے متعلقہ جرائم ہیں ۔

 دوسری ریاستوں کی صورتحال کے مقابلہ میں یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ کمپیوٹر سے متعلقہ جرائم کے  مقدمات میں رن سم ویئر حملے (3) ، شناخت کی چوری (22) ، نقالی کے ذریعہ دھوکہ دہی (1445) ، الیکٹرانک شکل میں فحش / جنسی طور پر واضح فعل کی اشاعت / ترسیل (139) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سائبر بلیک میلنگ (23) اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں شائع کرنے کے علاوہ خواتین اور بچوں (37) اور ڈیٹا چوری (174) ،سائبر اسٹاکنگ (174) مقدمات سب سے زیادہ ہیں۔  اس کے علاوہ  تلنگانہ پولیس نے خواتین کے خلاف سائبر جرائم میں ملوث جعل سازوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں۔

 ریاست میں درج سائبر کرائم کے بیشتر مقدمات میں ، جرم کا ارتکاب کرنے کا محرک دھوکہ دہی (2013) ہیں اور اس کے بعد جنسی استحصال (78) ، بھتہ خوری (49) ، ذاتی انتقام (11) اور دیگر مقدمات رہے ۔ تلنگانہ پولیس نے 2019 میں  748 افراد(718 مرد اور 30 ​​خواتین) کو گرفتار کیا اور1564 سائبر مجرموں (946 مرد اور 618 خواتین) کے خلاف چارج شیٹ داخل کیں۔ میٹروپولیٹن شہروں میں سائبر جرائم کے تجزیے کے مطابق حیدرآباد کو  1379 مقدمات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ اس فہرست میں  بنگلورو 10555 مقد مات کے ساتھ پہلا اور ممبئی کو 2527 مقدمات کے ساتھ تیسرا مقام ملا ہے۔