Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگسائنس دانوں کے کارنامہ کا سہرا مودی اپنے سرلینا بند کریں

سائنس دانوں کے کارنامہ کا سہرا مودی اپنے سرلینا بند کریں

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ مشن شکتی کی شاندار کامیابی پر ہندوستان بھر میں خوشی کا ماحول ہے لیکن اس ماحول میں سیاستدان اپنی سیاسی روٹیاں بھی گرم کرنے لگیں ہیں اور اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پھر ایک مرتبہ تنقید کی زد میں ہیں ۔مشن شکتی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ٰممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستان کا اسپیس مشن عالمی معیار کا ہے جو گزشتہ کئی سال کے تحقیق اور اسپیس آرگنائزیشن کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔ ہندوستان نے اسپیس میں جنگی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مشن شکتی کے ذریعہ آسمان میں لائیوسیٹ لائیٹ کو مار گرایا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے ان چار ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو خلاءمیں میزائل کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

مشن کی کامیابی پر وزیرا عظم نریندر مودی کی جانب سے تمام سہرا اپنے سر لینے کی کوشش تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ریسرچ، اسپیس منجمنٹ اور ڈیولپمنٹ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے ۔ مودی ہر ایک چیز کا سہرا لینا چاہتے ہیں جبکہ اس کیلئے تعریف اور مبارک بادکے مستحق ہمارے سائنس داں اور محققین ہیں۔
مودی کی تقریر کے فوری بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے ممتا نے لکھا ہے کہ مودی کے ذریعہ آج کا اعلان بھی ایک ڈرامہ ہے اور اس کے ذریعہ اپنی تشہیر مقصود ہے ۔ مودی اس کے ذریعہ انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ رخصت پذیر حکومت کے سربراہ کے ذریعہ مشن شکتی کی کامیابی کا اعلان دراصل بی جے پی کو شکست سے بچانے کیلئے آکسیجن دینے کی کوشش ہے ۔ہم اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے شکایت کریں گے ۔
دوسری جانب ترنمو ل کانگریس نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی کی تقریر پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ہے ۔ وزیر اعظم مشن شکتی کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ کر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ملک کے عوام کو ساری حقیقت معلوم ہے۔ بی جے پی کو اس کا فائدہ نہیں ملنے والا ہے ۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ان تمام حالات کے تناظرمیں کہا کہ دوسروں کی محنت کا سہرا لینے کا سلسلہ مودی بند کریں،لائیو سیٹلائٹ کو گرانے کا کارنامہ ملک کے سائنس دانوں نے انجام دیا ہے ۔مودی حکومت گزشتہ پانچ سال میں ملک کے عوام کو فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے ۔فرہاد حکیم نے کہا کہ مودی اور بی جے پی اس کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملنے والی ہے ۔