Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیسابق جج کو قتل کے جرم میں سزائے موت

سابق جج کو قتل کے جرم میں سزائے موت

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو ساتھی جج کے بیٹے عاقب شاہانی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر کیس کے دوسرے مجرم عرفان بنگالی کو بھی سزائے موت سنادی گئی۔سابق سیشن جج کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے قتل کا الزام تھا۔مقدمہ میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔ تفتیش اور شواہد سے یہ بات سامنے آئی کہ سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور سیشن جج جیکب آباد کے درمیان خاندانی تنازعہ تھا۔ عاقب شاہانی کو بھی اسی تنازعہو کے باعث قتل کیا گیا۔عدالت نے تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر عاقب شاہانی سابق سیشن جج سکندر لاشاری اورعرفان بنگالی کو سزائے موت سنادی۔ قانون کے مطابق مجرمان اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں۔