Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگساتھی طالب علم سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک آنکھ پر پٹی...

ساتھی طالب علم سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک آنکھ پر پٹی باندھ کر طلباء کا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: 15دسمبر کو پولیس کی جارحانہ کارروائی میں اپنی آنکھ کھو دینے والے ساتھی طالب علم سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک آنکھ پر پٹیاں لگائے ہوئے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے اپنا احتجاج جاری رکھا،جس کی طلباء تنظیموں اور مقامی رہائشیوں نے حمایت کی۔اتوار کے روز جامعہ ملیہ میں احتجاج 17ویں دن میں داخل ہوا۔

مظاہرین اسلم کا کہنا تھا کہ آنکھوں پر پٹی باندھنے کا یہ عمل محمد منہاج الدین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے،جو اپنی ایک آنکھ کھو بیٹھا ہے،لیکن تا حال طلباء کے خلاف وحشیانہ کارروائی کی ذمہ دار پولیس افسران اور اس یونیورسٹی کے احاطے میں تباہی پھیلانے والی فورس کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف طلباء کی جانب سے جاری احتجاج اب نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو گیا ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تو ڑ پھوڑ کے خلاف مظاہرین نے جمعہ کے روز یہاں یو پی بھون کی طرف مارچ کیا،لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔

واضح ہو کہ پندرہ دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف پر امن احتجاج کے دوران پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہو کر مظاہرین طلباء کے خلاف کارروائی کی تھی اور لاٹھی چار ج کیا تھا۔جس کے بعدملک بھر میں سی اے اے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ طلباء پر پولیس کی جارحانہ کارروائی کے خلاف بھی احتجاج جاری ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مذ کورہ طلباء نے اپنے ساتھی کے پولیس کارروائی کے دوران آنکھ کھو دینے پر اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے اپنی ایک آنکھ پر پٹی باندھ کر اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔اور سی اے اے،این سی آر اور این پی آر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اور یہ احتجاج اتوار کو 17ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔