Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسادھوی پرگیہ کے متنازعہ تبصرے پر راہل گاندھی کا اظہار افسوس

سادھوی پرگیہ کے متنازعہ تبصرے پر راہل گاندھی کا اظہار افسوس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مالیگاؤں دھماکے کی ملزم اور بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے چہار شنبہ کو لوک سبھا میں مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڑسے پر بحث کے دوران لوک سبھا میں  گوڑ سے کو محب وطن کہکر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ان کے اس بیان کے بعد پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا۔

اس پر کانگریس پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے زعفرانی جماعت کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر پر شدید تنقیدکی اور پرگیہ ٹھاکر کو ”دہشت گرد“قرار دیا۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ”پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے دہشت گرد گوڑ سے کو محب وطن کہا ہے۔ ”ہندوستانی پارلیمنٹ کی تاریخ کایہ ایک افسوسناک دن“ہے۔

اس سے پہلے ہی،بی جے پی نے بھوپال کی متنازعہ رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں مشاورتی کمیٹی سے بھی انہیں ہٹا دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے،جب پرگیہ ٹھاکر نے تنازعہ کھڑا کیا ہو۔اس سال منعقدہ عام انتخابات کے دوران،انہوں نے نتھو رام گوڑسے کو ”محب وطن“کہا تھا۔جس پر وزیر آعظم نریندر مودی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ ہیمنت کرکرے کے تعلق سے بھی انہون نے متنازعہ ریمارکس کیاتھا۔