Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسارقوں کی ”پاردھی گینگ“ کے تین ارکان گرفتار

سارقوں کی ”پاردھی گینگ“ کے تین ارکان گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  : سٹی پولیس نے سارقوں کی بین الریاستی ”پاردھی گینگ“کے تین افراد،جو 12سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔مدھیہ پردیش میں مقیم گینگ سے پولیس نے 600گرام سونا اور 2کلو چاندی بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

26جولائی کوسالہ35 منیشا ڈسکو،33سالہ علی رضا خان اور 45سالہ روپا بائی تینوں ملزمان،پی ستیش ریڈی کے گھر کچن کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور سونے کے زیورات،ہیرے کی انگوٹھی اور نقد رقم چوری کر لی،جس کی جملہ قیمت 1,40,000تھی۔

حیدرآباد سٹی پولس کمشنر انجنی کمار نے کہا ”اس سلسلہ میں تلنگانہ کے عثمانیہ یونیور سٹی پی ایس میں دفعہ 454اور 380 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ٹیم نے جا ئے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔

یکم اگسٹ کو پولیس کی ایک ٹیم مدھیہ پردیش کے بھوپال گئی اور 4اگسٹ کو مشتبہ ملزموں کو پکڑ کر عثمانیہ یونیور سٹی پولیس اسٹیشن لایا۔5اگسٹ کو پولیس نے ان کے قبضہ سے چوری شدہ پراپرٹی بر آمد کی اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ملزمان نے حیدرآباد،راچکونڈا،سائبر آباد،ورنگل کمیشنریٹس سے متعلق 12مقدمات کا اعتراف کیا۔مذکورہ پارڈی گینگ چھ لوگوں پر مشتمل ہے،جس میں منیشا مرکزی کا اہم رول ہے۔اور منیشا ایک یا دو افراد کے ساتھ جرم کو انجام دیتی ہے۔عام طور پر وہ ریلوے اسٹیشنوں کے قریبی علاقوں میں جاکر چوریاں کرتے ہیں۔

اس گروپ کے دیگر تین ارکان،بھیملیش،ٹمٹیم،موخم،مدھیہ پردیش کے بھوپال،بیرسیا ٹاؤن کے اویندھا گاؤں کے رہائشی ہیں جو فی الحال مفرور ہیں۔

یہ ملزمان 2004سے جرم کر رہے ہیں اور انہیں آج تک کہیں بھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔انجنی کمار نے بتایا کہ ان ملزمین کے کلاف عثمانیہ یونیورسٹی،قاضی پیٹ،صوبیداری،کنچن باغ (حیدرآباد)،ملکاجگری (رچہ کونڈہ)،مشیر آباد،لنگر حوض،چندا نگر (سائیبر آباد)،بوئین پلی

،کے پی ایچ بی (سائبر آباد)،اور رینی گنٹہ آندھرا پردیش میں مقدمات درج ہیں۔