Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگساکشی مہاراج نے کیا اعلان، 6دسمبر سے شروع ہوگی رام مندر کی...

ساکشی مہاراج نے کیا اعلان، 6دسمبر سے شروع ہوگی رام مندر کی تعمیر

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: رام جنم بھومی بابری مسجد اراضی تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت ختم ہونے کے بعد،بی جے پی کے رکن پار لیمنٹ ساکشی مہاراج نے اعلان کیا ہے کہ ایودھیا میں 6دسمبر سے رام مندر کی تعمیر شروع ہوگی۔اتفاق سے، 1992میں ایودھیا میں جب بابری مسجد کو منہدم کیا گیا تھا تب  6دسمبر کی ہی تاریخ تھی۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ ”مندر کی تعمیر اسی دن شروع ہو جانی چاہئے،جس دن ڈھانچہ گرا یا گیا تھا۔انہوں نے انناؤ میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیر آعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی کا وشوں کی وجہ سے یہ خواب حقیقت بن رہا ہے“۔

ساکشی مہاراج نے مزید کہا کہ ”ہندو اور مسلمان ملکر مندر کی تعمیر میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ”سنی وقف بورڈ کو اس حقیقت کو قبول کرنا چاہئے کہ بابر ایک حملہ آور تھا ان کا آبا او اجداد نہیں تھا“۔

بی جے پی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ ان کی درخواست کے بعد ہی سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس کی سماعت میں تیزی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ”دیوالی کے ساتھ ساتھ۔اس کا بھی پورے ملک میں جشن منایا جائے گا،کیونکہ رام مندر کی تعمیر کروڑوں ہندوؤں کے خواب کی تعبیر ہے“۔