نئی دہلی۔ ساگر رانا کے قتل میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے جیسا کہ دہلی پولیس نے چھترسال اسٹیڈیم میں 23 سالہ ساگر رانا کے قتل کے الزام میں اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار کے ایک مفرور ساتھی کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت وجندر عرف بندر کے نام سے ہوئی ہے ، جوخود بھی ایک پہلوان ہے۔اس گرفتاری کے بعد ابھی تک اس قتل مقدمہ میں سشیل کمار سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس معاملے میں یہ دوسری گرفتاری ہے۔اس سے قبل جمعہ کی صبح دہلی پولیس بھی ایک ملزم روہت کاکور کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کے وقت کاکور چھتراسال اسٹیڈیم میں موجود تھا۔
اس سے قبل پولیس نے سشیل کمار کے ساتھی روہت کاکور اور ویریندر بندر کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔اس مقدمہ میں سشیل کمار سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ 9 ملزمان میں سشیل کمار ، اجے بکر والا ، پرنس، بھوپندر ، موہت ، گلاب ، منجیت ، روہت کرور اور وجندر عرف بندر شامل ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ بھوپندر ، موہت، گلاب اور منجیت کالا اسود اور نیرج بونا گینگ کے سرگرم رکن ہیں۔
واقعہ کے کلیدی ملزم 38 سالہ پہلوان سشیل کمار اور اس کے ساتھی اجے بکر والا کو 23 مئی کو دہلی کے منڈکا علاقہ سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعدسشیل کو دہلی کی عدالت نے چھ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ 4 مئی کو فلیٹ خالی کروانے پر پہلوانوں کے دو گروپوں کے مابین لڑائی ہوئی تھی ، جس کے بعد پہلوان ساگر رانا مارا گیا تھا۔ اولمپک چمپئن 38 سالہ سشیل کمار اس مقدمہ کا مرکزی ملزم ہے ، جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔