Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگسبھاش چندر بوس کی برسی پر ممتا بنرجی نے انہیں یاد کیا

سبھاش چندر بوس کی برسی پر ممتا بنرجی نے انہیں یاد کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کو لکاتا :  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو،عظیم ہندوستانی مجاہد آزادی و آزاد ہند فوج کے بانی سبھاش چندر بوس کی برسی پران کی پر اسرار گمشدگی کو یاد کیا۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”1945میں آج کے دن“نیتا جی تائیوان کے تائی ہو کو ہوائی اڈے سے اڑان بھر کر چلے گئے،اور ہمیشہ کے لئے غائب ہوگئے۔ہمیں ابھی بھی نہیں پتہ کے ان کے ساتھ کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سرزمین ہند کے عظیم سپوت کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔

سبھاش چندر بوس کے کنبہ کے کچھ افراد کے ساتھ ساتھ کچھ محققین کا بھی ماننا ہے کہ نیتاجی کی موت،تائی ہو کو ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کے حادثے میں ہوئی تھی۔تاہم،خاندان کے دیگر لوگوں کے علاوہ انقلابی رہنما کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ہوائی جہاز حادثہ میں موت ہونے والی بات کو مسترد کر دیا ہے۔

ہندوستانی حکومت نے نیتا جی کے لا پتہ ہونے کی حقیقت جاننے کے لئے تین سے زیادہ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔1999میں،مکھرجی کمیشن،جس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایم کے مکھرجی تھے۔مکھرجی نیتا جی کی ”مبینہ طور پر گمشدگی“کی چھ سال طویل تحقیقات کا آغاز کیا۔مذکورہ کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ نیتا جی کے غائب ہونے کو،کورفراہم کرنے کے لئے ہوائی جہاز حادثہ کا نظریہ نافذ کیا گیا تھا۔