چینائی ۔ چینائی میں ایک 20 سالہ طالبہ کو ہراساں کرتے ہوئے اس لڑکی کو موت کے منہ میں دھکیلنے کی خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ ساکشی اگروال نے رائے ظاہر کی ہے کہ ہراساں کرنے والے کی شناخت ستیش کے نام سے ہوئی ہے، اسے پھانسی دی جانی چاہئے۔ ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکیں اور اسکے لئے ایسے افراد کو موت کی سزا دینی چاہئے ۔ ساکشی اگروال نے ٹویٹر پر کہاستیش کو پھانسی دی جانی چاہئے تب ہی اس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے! ایک اچھے معاشرے کے لئے خواتین کی حفاظت ضروری ہے۔
ساکشی واحد مشہور شخصیت نہیں ہے جس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے کو سزائے موت دینے کے لیے آواز اٹھائی ہے بلکہ اس فہرست میں کئی اور نام بھی شامل ہیں ۔اداکار اور میوزک ڈائریکٹر وجے انتونی نے بھی کچھ دن پہلے ایسی ہی رائے کا اظہار کیا تھا۔ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وجے انتونی نے تمل میں اس جج سے درخواست کی تھی جو مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ وجے انتونی نے کہا کہ 10 سال تک اس مقدمہ کی تحمل سے تفتیش کرنے اور پھر ستیش کو پھانسی پر لٹکانے کے بجائے اسے فوراً سزا دینی چاہئے ، جس نے متاثرہ کو قتل کیا ہے اور اس کے والد کی خودکشی کا ذمہ دار تھا۔
اس معاملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے اور ستیش کو عدالت کی جانب سے جلد سے جلد سزا ملنی چاہیے اور اسے بھی ایک چلتی ٹرین کے سامنے ڈکھیل دینے چاہیے جیسا کہ اس نے لڑکی کو مارا ہے ۔انتونی نے کہا کہ وہ یہ عاجزانہ درخواست متاثرہ کی جانب سے اور عام عوام کے رکن کے طور پر کر رہے ہیں۔انہوں نے دیگرافراد کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کو سخت سزادے کر ہی دیگر افراد کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔