Sunday, June 8, 2025
Homesliderسریکاکلم ضلع میں پرائیویٹ بینکس کے انتظامیہ نے اپنے کام کے اوقات...

سریکاکلم ضلع میں پرائیویٹ بینکس کے انتظامیہ نے اپنے کام کے اوقات میں کمی کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

سریکاکلم: اے پی کے سریکاکلم ضلع میں پرائیویٹ بینکس کے انتظامیہ نے اپنے کام کے اوقات میں کمی کردی ہے تاکہ کورونا کے معاملات کو روکا جاسکے۔ضلع میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر بینکس نے اپنے کام کے اوقات میں کمی کردی ہے تاہم کھاتہ دار صبح ہی سے بینکس کے قریب قطارلگارہے ہیں۔رقم نکالنے، جمع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کاموں کے لئے صارفین کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔معمر افراد بینکس کے باہر قطار لگانے پر مجبور ہیں جس سے بھی ان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

بینکس کے کام کے اوقات 10.30بجے دن تا ایک بجے دوپہر تک ہیں۔ان بینکس کے انتظامیہ نے بینکس کی گیٹس کے باہر سینی ٹائزرس کی بوتلیں رکھی ہیں۔طویل قطاروں کی وجہ سے سماجی فاصلہ کو پیچھے چھوڑاجارہا ہے کیونکہ بیشتر افراد جلدی میں ہیں اور انہوں نے اس صورتحال پر بینکس انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔بعض صارفین نے کہاکہ وہ قطار میں صبح 9بجے سے ٹہرے ہوئے ہیں۔بعض صارفین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایمس میں نقدی کی کمی کی وجہ سے وہ بینکس سے ہی رقم نکالنے کے لئے آنے مجبور ہوگئے ہیں۔