Saturday, June 7, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسری نگر میں دوبارہ کھل گئے اسکول،مگر طلباء موجودنہیں

سری نگر میں دوبارہ کھل گئے اسکول،مگر طلباء موجودنہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر : پندرہ دن کے وقفے کے بعد،سری نگر میں قریب200اسکول پیر کے روز دوبارہ کھولے گئے،لیکن اسکولوں میں طلباء کی تعداد بہت ہی کم تھی۔حالانکہ بیشتر اسکولوں میں اساتذہ موجود تھے،لیکن کئی والدین نے اپنے بچوں کو بھیجنے سے گریز کیا۔

بٹا مالو کے مہاراج پور کے رہائشی عبد العزیز نے کہا ”میں اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتا، کیونکہ صورتحال سازگار نہیں ہے اور میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتا۔بیمینا میں کیندریہ اسکول اور پولیس پبلک اسکول کے علاوہ،شہر کے دیگر حصوں کے اسکولوں میں بہت کم تعداد میں طلباء و طالبات نظر آئے۔

حکومت نے کہا ہے کہ لوگوں کی سہولت کے لئے نقل مکانی پرپابندی میں نرمی دی گئی ہے۔شہری انتطامیہ نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے بعد کل انتظامیہ نے اسکو لوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔