Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسری نگر کے مساجد کی تفصیلات جمع کرنا معمول کی مشق ہے:...

سری نگر کے مساجد کی تفصیلات جمع کرنا معمول کی مشق ہے: ایس ایس پی حسیب مغل

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر : سری نگر ضلع میں مسجدوں اور ان کی انتظامی کمیٹیوں کی تفصیلات طلب کر نے والے خفیہ پولیس مواصلات کی نقل،جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔اس کے تعلق سے عہدیدارکا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کا حکم تھا۔ سری نگر کے سینئیر سپرنٹینڈنٹ پولس (ایس ایس پی)،حسیب مغل کی جانب سے ضلع کے مختلف زونل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کوبھیجے گئے ایک خفیہ خط کی کاپی پیر کو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خط میں سبھی سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقہ کی مساجد،ان کے انتطامیہ،اور وہاں تعینات مولوی کی ساری جانکاری مہیا کرائیں۔پولس ہید کوارٹر کے ایس ایس پی حسیب مغل کی طرف سے جاری یہ خط،ایس پی سٹی زون سری نگر،ایس پی سٹی حضرت بل زون سری نگر،ایس پی سٹی نارتھ زون سری نگر،ایس پی سٹی ایسٹ زون سری نگر اور ایس پی سٹی ویسٹ زون سری نگر کو بھیجا گیا ہے۔

خط میں ساری جانکاری جلد سے جلد دستیاب کرانے کے ساتھ ہی کیا گیا ہے کہ اس جانکاری کو اعلیٰ سطح پر بھیجا جانا ہے۔تاہم ایس ایس پی سری نگر حسیب مغل نے اس کو پولیسنگ کی معمول کی مشق قرار دیا ہے۔

جب اس حکم کی صداقت پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو محکمہ داخلہ سے متعلق ریاستی گورنر کے مشیر وجئے کمار نے کہا کہ ان سے افواہوں پر تبصرہ کرنے کو نہیں کہا جا سکتا۔یہاں تک کے انہوں نے میڈیا والوں کے محرکات پر بھی سوال اٹھایا،جنہوں نے انہیں انفارمیشن کا ”ماخذ“ طلب کرتے ہوئے وہ آرڈر کاپی دکھایا۔

مشیر کے تبصرے کے گھنٹوں بعد،ایس ایس پی سری نگر نے میڈیا کو ایک بیان جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ آرڈر کے مطابق یہ ایک ”معمول کا حکم تھا۔

اس مواصلات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے،سینئیر علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا ”حکومت کی طرف سے مزید افواج کی تعیناتی کے بعد،لو گوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے روزانہ جاری کئے جانے والے احکامات کی وجہ سے،ہماری عبادت گاہوں اور مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کی ریاست بھر کے تمام مسلمان سخت مزاحمت کریں گے۔جان بوجھ کرحالات کو خراب نہ کریں۔