نئی دہلی ۔ مردوں کے سنگلز ٹاپ سیڈ اور ورلڈ چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے کدامبی سری کانت کو چھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جمعرات کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد جاری انڈیا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ سے دستبردار ہونا پڑا۔ دیگر جن کا کوویڈ 19 نتیجہ مثبت آیا ہے وہ ڈبلز اسپیشلسٹ اشونی پونپا، ریتیکا راہول ٹھاکر، ٹریسا جولی، متھن منجوناتھ، سمرن سنگھی، اور خوشی گپتا ہیں ۔ متاثر سبھی کھلاڑیوں کو پروٹوکول کے مطابق خود کو الگ تھلگ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
آر ٹی ۔پی سی آر ٹسٹ کے منفی آنے کے بعد ہی انہیں نئی دہلی چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔بی ایف ڈبلیو ورلڈ ٹور سوپر 500 چمئن شپ جمعرات کو یہاں کھیل کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے پہلے ہی افراتفری میں ڈوب گئی جب سات کھلاڑی دستبردار ہو گئے اور منتظمین نے مقابلوں کے مخالفین کو واک اوور دیتے ہوئے متبادل کو شامل نہ کرنے اور مقابلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ کے ٹسٹنگ پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں نے منگل کو آر ٹی ۔ پی سی آر ٹسٹ کروائے تھے اور بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن ( بی ڈبلیو ایف) نے جمعرات کی صبح سویرے نتائج کا اعلان کیا۔ بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہابیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ انڈیا اوپن 2022 سے سات کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 کے مثبت ٹسٹ کے بعد دستبردار کردیا گیا ہے۔کھلاڑیوں نے منگل کو کروائے گئے ایک لازمی آر ٹی ۔ پی سی آر ٹسٹ کا مثبت نتیجہ آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ سات کھلاڑیوں کے قریبی رابطے والے سمجھے جانے والے ڈبلز پارٹنرز کو بھی ٹورنمنٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کو مین ڈرا میں تبدیل نہیں کیا جائے گا اور ان کے مخالف کھلاڑی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں ۔ اگلے راؤنڈ میں واک اوور دیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹسٹنگ پروٹوکول کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن اور بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق نافذ کیا گیا ہے تاکہ تمام شرکاء کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سری کانت کا ایونٹ سے دستبرداری ہندوستان کی بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے لیے ایک بڑا دھکا ہے کیونکہ انہیں 2022 کے سیزن کے پہلے ایونٹ میں تمام خطابات جیتنے کی امیدتھی۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان شاندار فارم میں ہے کیونکہ وہ دسمبر میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے تھے۔