Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسشمیتا دیو نے کانگریس کو خیر باد کہا، پارٹی میں بے چینی

سشمیتا دیو نے کانگریس کو خیر باد کہا، پارٹی میں بے چینی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ مہیلا کانگریس کی صدر اور سابق لوک سبھا رکن سشمیتا دیو نے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ، جس سے دیرینہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے لیکن خط میں استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔

سونیا گاندھی کو بھیجے اپنے استعفی نامہ میں سشمیتا دیو نے کہا کہ انہوں نے کئی دہوں تک کانگریس کی خدمت کی اور اس دوران ان کی رہنمائی کے لیے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔ وہ دوسرے کانگریس لیڈروں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے اس دوران ان کا ساتھ دیا۔کچھ عرصے سے سشمیتا دیوی کے استعفیٰ کی خبریں کانگریس سے بار بار آرہی تھیں لیکن ہربارانہوں نے ان خبروں کو غلط کہا اور کئی بار پارٹی نے ان کے استعفیٰ کی خبروں کی تردید بھی کی۔ اس مرتبہ انہوں نے صبح میں ہی ایک واضح اشارہ دیا تھا کہ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنے نام کے ساتھ سابق کانگریس رکن لکھ کر پارٹی چھوڑ دی ہے ۔

تجربہ کارلیڈراورسابق مرکزی وزیر سنتوش موہن دیو کی بیٹی دیوسلچر پارلیمانی نشست سے 16 ویں لوک سبھا کی رکن تھیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کانگریس کے نوجوان رہنما کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا اور وہ کانگریس کے ہر ایجنڈے پر آواز اٹھاتی تھیں اور ایوان میں پارٹی کے لیے بولتی تھیں۔جیسے ہی انہوں نے خاتون کانگریس کا چارج سنبھالا ، انہوں نے بی جے پی پر تنقید  کرنا جاری رکھا اور خاص طور پر مہنگائی اور خواتین کے مسائل پر خواتین کانگریس کو زور دار آواز دی لیکن کافی عرصے سے ان کے کانگریس چھوڑنے کی بات چل رہی ہے۔

خاتون کانگریس کی صدرسشمتادیوکے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی کے کئی لیڈراب یہ سوال کھل کراٹھانے لگے ہیں کہ پارٹی کواس بات پر غورکرناچاہیے کہ نوجوان کانگریس چھوڑکرکیوں جارہے ہیں۔سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رکن پارلیمنٹ بیٹے کارتی چدمبرم نے کہا کہ یہ سوچنے اورغورکرنے کاموضوع ہے کہ پارٹی سے آخرسشمتا دیو جیسے یوتھ لیڈرالگ کیوں ہورہے ہیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس بارے میں سنجیدگی سے خوروخوض ہونا چاہیے ۔

سابق مرکزی وزیرکپل سبل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سشمتا دیو نے ہماری پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ نوجوان قائدین پارٹی چھوڑکرجارہے ہیں اور ہم بزرگو پرپارٹی کوکمزورکرنے کاالزام لگاتے رہتے ہیں۔ پارٹی پوری طرح آنکھ بندکرکے آگے بڑھ رہی ہے ۔اس سے قبل کانگریس محکمہ مواصلات کے سربرا رندیپ سنکھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں اس بارے میں سوال پوچھنے پر لاعلمی ظاہرکی کہ انہیں اس کی معلومات نہیں ہے ۔