Friday, July 4, 2025
Homeبین الاقوامیسعودی اورچین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

سعودی اورچین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔سعودی عرب اور چین نے بحری مشقوں نیلی تلوار2019  کا آغاز کردیا اور یہ مشترکہ مشقیں 3 ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ افتتاحی تقریب میں مملکت میں متعین چین کے آرمی اتاشی لین لے اور مغربی علاقے  میں سعودی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل فالح بن عبدالرحمن الفالح بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مشقو ں کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ العمری نے مختصر خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا  کہ بحری مشقیں دونوں ملکوں کے لیے اہم ہیں۔ ان  مشقوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا تحفظ اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مستعد رہنا ہے۔  عبداللہ العمری کے مطابق ان مشقوں سے خطے اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج خود کو اس مقصد کے لیے مستعد رکھ سکیں گی۔
عبداللہ العمری نے کہا کہ ان مشقوں کی بدولت سعودی عرب اور چین کے درمیان اعتبار کے رشتے پختہ ہوں گے۔ تعاون مضبوط ہوگا۔ دونوں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج سمندر میں ہونے والی دہشت گردی اور قزاقی سے بہتر اندازمیں نمٹ سکیں گے۔ سعودی عرب اور چین کی افواج کی حربی استعداد اعلیٰ معیار کی ہوگی۔