Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیسعودی خاتون اسکالر امریکی عدالت میں معاون جج مقرر

سعودی خاتون اسکالر امریکی عدالت میں معاون جج مقرر

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔امریکی عدالت نے سرکاری ا سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی اسکالر خاتون کو معاون جج تعینات کر دیا۔ مقامی اخبار اخبار 24 کے مطابق سعودی اسکالر خاتون ہیا الشمری نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ انہیں امریکی عدالت میں معاون جج کے عہدے  پرتعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی حیثیت رضا کارانہ ہوگی۔ 2020  میں اس کا ایک بڑا ہدف اس صورت میں پورا ہو گیا ہے۔

ہیا الشمری امریکہ میں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ الشمری نے کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے ایل ایل بی کیا۔ وہ قانون کی ا سکالر ہیں۔الشمری نے قانون میں اعلیٰ ڈپلومہ بھی کیا ہے اور اعلیٰ تعلیم کی تکمیل اور وکالت کی پریکٹس کے لیے اسکالر شپ پر امریکہ گئی ہیں۔

الشمری قانون میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ یہ پہلی سعودی اسکالر خاتون ہیں جنہیں امریکی عدالت میں معاون جج بنایا گیا ہے۔ الشمری کے تقرر کے بعد دنیا بھر کے عوام اور خاص سوشل میڈیا صارفین یہ موضوع بحث بنا ہواہے کہ سعودی خاتون امریکی رنگ میں رنگ جائیں گی یا بھر انہیں جو زرین موقع ملاہے اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کے انصاف پسند اصولوں سے وہ دنیا کے طاقت ور ملک امریکہ کوروشناس کرواتی ہیں۔