ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کو ریموٹ کنٹرول بمبار طیاروں (جیٹ پاور) کا ٹورنامنٹ منعقد کیاجارہا ہے۔ اس کا انتظام روبوٹ و ریموٹ کنٹرول اسپورٹس کی سعودی آرگنائزیشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ایک عرصے سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بندتھیں جو حال ہی میں بحال کی گئی ہیں۔ مقابلے مقامی وقت کے مطابق آج شام 4 بجے ریاض کے ریموٹ کنٹرول اسپورٹس ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوں گے جبکہ امیدواروں کو ٹورنمنٹ شروع ہونے سے ایک گھنٹے قبل ہیڈکوارٹر میں رجسٹریشن کا موقع دیا جائے گا۔
سعودی ریمورٹ کنٹرول اسپورٹس آرگنائزیشن نے ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والوں پر کئی پابندیاں لگائی ہیں جن کے مطابق ٹورنمنٹ کے لائحہ عمل کی پابندی ضروری ہوگی اور وزارت صحت کی جانب سے مقرر ایس او پیز کی پابندی بھی کرنا ہوگی تاکہ پروگرام میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔
سعودی وائرلیس اور ریموٹ کنٹرول اسپورٹس فیڈریشن نے ہفتے کے روز ٹورنامنٹ کے فاتحین کو انعامات سے نوازا ، جس میں شرکا نے ریموٹ کنٹرول والے ہوائی جہاز اڑانے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
چیمپین شپ سعودی عرب میں وائرلیس کھیلوں کے فروغ کے لئے فیڈریشن کی کوششوں کا ایک حصہ تھی۔ سعودی عرب میں اڑنے والا ریڈیو کنٹرول والا طیارہ مقبول ہورہا ہے۔