Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسعودی عرب اپنی بکتر بند گاڑی تیار کرے گا

سعودی عرب اپنی بکتر بند گاڑی تیار کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ نئی بکتر بند گاڑی ‘‘الدھنا’’ کے نام سے سعودی عرب میں تیارہو گی۔ یہ بکتر بند گاڑی کثیر المقاصد ہے۔ سرحدی محافظوں کے ادارے سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عسکری صنعتوں کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ سرحدی محافظوں کے ساتھ نئی بکتر بند گاڑی کی تیاری کا معاہدہ وزارت داخلہ کی شراکت سے کیا گیا ہے۔فوجی صنعتوں کی جنرل اتھارٹی کے ماتحت بکتر بند گاڑی اور بھاری عسکری آلات کی فیکٹری قائم کی جائے گی جس میں بین الاقوامی معیار کی جدید ترین  بکتر بند گاڑی تیار ہو گی۔

عسکری صنعتوں کی جنرل اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد العوھلی نے کہا ہے  کہ الدھنا نئی بکتر بند گاڑی اندرون ملک تیار کرنے سےسعودی صنعت کاروں کا  موقف مضبوط ہوگا۔ اس کی بدولت بڑی قومی کمپنیوں کو عالمی سطح پرعسکری صنعت میں اپنی حیثیت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔سعودی وژن 2030 کے مطابق طے کیا گیا ہے کہ سعودی عرب عسکری خدمات، آلات اور اسلحے کے لیے مختص بجٹ کا 50 فیصد اندرون ملک تیار ہونے والی عسکری صنعتوں پر خرچ کرے گا۔عسکری صنعتوں کے ادارے کے سربراہ محمد الماضی نےکہا کہ الدھنا بکتر بند گاڑی کے لیے تمام تجربے کرلیے گئے۔ یہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔