Thursday, April 24, 2025
Homesliderسعودی عرب میں بغیر لائسنس ڈرون کے استعمال پر سزا

سعودی عرب میں بغیر لائسنس ڈرون کے استعمال پر سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الروسا نے کہا ہے کہ محکمے نے گذشتہ دنوں ڈرونز کے لیے ہزاروں لائسنسز جاری کیے ہیں۔ یہ لائسنس تجارتی اور تفریحی دونوں طرح کے ڈرونز کے لیے دیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق الروسا نے کہاہے  کہ ڈرونز کے اندراج اور  استعمال کے طریقہ کار سےمتعلق نیا جامع لائحہ عمل جلد جاری ہوگا۔ فی الوقت جتنے ڈرونز سعودی عرب میں اڑائے جا رہے ہیں ان کا تعلق تفریحی اور تجارتی سرگرمیوں سے ہے۔سعودی شہری ان دنوں ڈرونز سے زرعی فارموں، فیکٹریوں اور مختلف مقامات کے فضائی مناظر کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔ اسی طرح کے اور بھی کئی تفریحی و تجارتی کام ان سے لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ڈرونز کے استعمال کا لائسنس دیا جاتا ہے انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈرونز کا استعمال کب، کیسے اور کہاں تک کرسکتے ہیں۔ لائسنس میں مقررہ ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ الروسا نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی مقصد کے لیے بغیر لائسنس ڈرون استعمال نہیں کرسکتا جو اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اسے ایک برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

شہری ہوابازی کے ترجمان نے کہا کہ مستقبل میں ڈرونز کی درآمد اور ان کے کاروبار کی بھی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ شہری ہوابازی متعلقہ اداروں کے تعاون سے ضابطے ترتیب دے رہی ہے۔ الروسا نے کہا کہ اس وقت اتھارٹی متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ریاست میں ڈرون کی درآمد اور مقامی فروخت کو باقاعدہ کرنے کے لئے ایک مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

ڈرون اڑانے کے لائسنس کے حوالے سے  کہا کہ محکمہ شہری ہوا بازی سے لائسنس حاصل کیا ہوا ہے۔ڈرون 3 سے 7 کلو میٹرتک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔