Monday, April 21, 2025
Homeاقتصادیاتسعودی عرب میں بیرونی تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت

سعودی عرب میں بیرونی تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب میں بیرونی تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ سعودی مارکیٹ کے مختلف شعبوں میں غیر قانونی تجارت کے رواج کے خاتمے کے لیے نئی تجویز سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تجارت سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے لیے غیر ملکیوں کو تجارتی اداروں کا مالک بننے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

غیر قانونی طریقے سے دولت کمانے اور اسے مملکت سے باہر بھیجنے کے سدباب کے لیے وزارت تجارت نے خانگی اداروں اور کمپنیوں پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ بینکوں کے ساتھ اپنا سارا لین دین ٹیکنیکل سسٹم کے ذریعے کریں۔ یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ خانگی اداروں کی مالیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے کہاہے  کہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے اسباب کا جائزہ مختلف انداز سے لیا جارہا ہے۔ ماضی میں یہ جائزہ تمام اداروں کا یکساں انداز میں لیا جاتا تھا۔ اس مرتبہ حکمت عملی تبدیل کردی گئی ہے۔ اب ہر ادارے کا جائزہ الگ سے لیا جائے گا تاکہ اس ادارے میں قانون تجارت کی خلاف ورزیوں کو ٹھوس بنیادوں پر ختم کیا جاسکے۔

وزارت تجارت نے اشارہ  دیا ہے کہ سعودیو ں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا معاملہ سلجھانے کے لیے تین بنیادی اقدامات ہوں گے۔ ایک تو قانون سازی ہوگی۔ دوم تمام تجارتی اداروں کو بینکوں سے جوڑا جائے گا۔ تیسرا یہ کہ غیر ملکیوں کو تجارتی اداروں کا مالک بننے کے مواقع مہیا کئے جائیں گے۔