Monday, June 9, 2025
Homesliderسعودی عرب میں خانگی اسکولوں کے تمام پرنسپلز کو برطرف کرنے کا...

سعودی عرب میں خانگی اسکولوں کے تمام پرنسپلز کو برطرف کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں خانگی اسکولوں اور انٹرنیشنل اسکولوں کے تمام پرنسپلز کوبرطرف  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پرعمل  11 اگست 2020 سے ہی ہوچکا ہے ۔ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر تعلیم  ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل کروانے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام خانگی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیے جائیں۔

سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے انتظام کو فوری طور پر تارکین وطن پرنسپلز اور ایچ ایم ایس کو برخاست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 سے ہوگا۔

یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔  تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے۔سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ خانگی  اسکول اپنے پرنسپلز اور ایچ ایمز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔

اسکول مینجمنٹ سے درخواست ہے کہ وہ اسکول کے مالک کو نئے فیصلے سے آگاہ کریں