Tuesday, April 22, 2025
Homesliderسعودی عرب ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک

سعودی عرب ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اپریل میں سعودی عرب نے ہندوستان کو سب سے زیادہ تیل فراہم کیا ہے اور تیل کی فراہمی میں عراق کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہندوستان  کی آئل ریفائنریوں نے تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب سے خام تیل بڑی مقدار میں درآمد کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ہندوستان  کی آئل ریفائنریاں پوری دنیا میں خام تیل کی درآمد میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

ہندوستانی کمپنیوں نے اپریل میں سعودی آرامکو اور پھر ابوظہبی کی پیٹرولیم کمپنی ادنوک سے خام تیل درآمد کیا ہے۔سعودی عرب اور امارات نے اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھا دی تھی اور نرخ کم کر دیے تھے۔ہندوستان نے اپریل میں سعودی عرب سے یومیہ 4.63 ملین بیرل درآمد کیا۔ یہ مارچ کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ تھا۔ ندوستان آئل کمپنیوں نے گذشتہ ماہ خام تیل کو ریفائن کرنے کا کام محدود کردیا تھا۔