Monday, April 21, 2025
Homesliderسلمان خان بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنائیں  گے

سلمان خان بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنائیں  گے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔سوپر اسٹار سلمان خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مشہور بلاک بسٹر بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔ 2015 کے کامیڈی ڈرامے میں سلمان خان کو ایک ایسے کردار  کے طور پر دکھایا گیا جو ایک گونگی چھ سالہ پاکستانی لڑکی (ہرشالی ملہوترا) کوہندوستان میں اپنے والدین سے جدا ہونے کے بعد  پڑوسی ملک میں اپنے آبائی شہر واپس لے جانے کے لیے سفر پر نکلتا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی تھی اور اسے معروف اسکرین رائٹر کے وی وجیندرا پرساد نے لکھا تھا۔

سلمان خان نے فلمساز ایس ایس راجامولی کی آنے والی فلم آرآر آرکے ایک خصوصی پروگرام میں بجرنگی بھائی جان  کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے ۔ اس تقریب میں جس کی میزبانی فلم ساز کرن جوہر نے کی تھی،سوپر اسٹار نے کہا کہ ان کا راجامولی کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے کیونکہ ان کے والد نے بہت پسند کی جانے والی بلاک بسٹر فلم لکھی تھی۔ سلمان خان نے کہا میرا راجامولی اور ان کے والد کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے، جیسا کہ انہوں نے بجرنگی بھائی جان لکھا اور جلد ہی ہم بجرنگی بھائی جان 2 کے لیے دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے۔

جب جوہر نے پوچھا کہ کیا وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل چل رہا ہے55 سالہ اداکار نے کہا ہاں، لیکن اب توجہ آر آر آر پر ہونی چاہیے۔سلمان خان کے ساتھ راجامولی اور فلم کی کاسٹ، جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی قیادت میں شامل ہوئے۔ عالیہ بھٹ جو تلگو ادوار کے ایکشن میں ایک خاص کردار میں ہیں وہ بھی تقریب میں موجود تھیں۔آرآرآر  20 ویں صدی کے اوائل میں دو آزادی پسندوں کے بارے میں ایک خیالی کہانی بیان کرتا ہے  الوری سیتارام راجو، جس کا کردار چرن اور کمارم بھیم جو جونیئر این ٹی آر نے ادا کیا اور یہ فلم 7 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔