Saturday, June 29, 2024
Homesliderسلمان خان کی آنے والی فلموں میں کئی نئی ہیروئنز

سلمان خان کی آنے والی فلموں میں کئی نئی ہیروئنز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے ایک ہی موضوع پر کئی ہٹ فلمیں دیں۔ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے۔ وہ پہلی بار سلمان خان کی آنے والی فلموں میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون سی اداکارہ سلمان خان کے ساتھ پہلی بار پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔
پوجا ہیگڑے فلم کبھی عید کبھی دیوالی جس کا نام تبدیل کرتے ہوئے بھائی جان رکھنے کی بھی اطلاع ہے اس میں سلمان خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ سلمان خان سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔شہناز گل بھی سلمان خان کے ساتھ فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس وقت فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ جاری ہے۔
پلک تیواری سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں بھی نظر آئیں گی۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی دسمبر 2022 میں ریلیز ہوگی۔ساؤتھ کی مقبول اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم نو انٹری 2 میں نظر آ سکتی ہیں۔
ساؤتھ کی ایک اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم نو انٹری 2 میں نظر آئیں گی۔نو انٹری 2 کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اس فلم میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے۔ سلمان خان کے متعلق یہ خبریں سن کر جنوبی ہند کی فلموں میں مشہور اداکاروں کے کروڑہا شائقین کافی پرجوش ہیں جبکہ پشپا کی کامیابی نے رشمیکا مندنا کےلئے بالی ووڈ کے دروازے کھول دئے ہیں اور اب وہ بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کی رفتار میں تیزی لانے کی خواہاں ہیں۔