Sunday, June 8, 2025
Homesliderسندھو انڈونیشیا ماسٹرس کے کوارٹر فائنل میں داخل

سندھو انڈونیشیا ماسٹرس کے کوارٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

بالی (انڈونیشیا)۔ ہندوستان کی بیڈ مینٹن کھلاڑی  پی وی سندھو نے جمعرات کو یہاں اسپین کی کلارا ازورمینڈی کو تین سیٹوں میں شکست دے کر 2021 انڈونیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔اولمپک گیمز میں دو بار میڈل جیتنے والی اور عالمی چمپئن رہنے والی 26 سالہ سندھو نے پہلا گیم ہارا لیکن اگلی دو جیتنے کے لیے طاقتور مظاہرہ کرتے ہوئے  کلارا ازورمینڈی کو 17-21، 21-7، 21-12 سے شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سوپر 750 ایونٹ میں 47 منٹ کا مقابلہ رہا۔میڈرڈ، اسپین کی رہنے والی 23 سالہ کلارا اور جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 56 ویں نمبر پر ہے، انہوں نے شاندار آغاز کیا اور 9-9 پر سندھو کوروک  لیا جب ہندوستانی کھلاڑی  نے 2-2 سے معمولی برتری حاصل کی تھی۔ اسکور 14-14 تک برابر رہا اور اس سے پہلے ہسپانوی کھلاڑی نے لگاتار چار پوائنٹس جیت کر برتری کا آغاز کیا اور 21-17 سے گیم جیت لیا۔ سندھو نے اگلے گیم میں غلبہ حاصل کیا کیونکہ اس نے ابتدائی برتری حاصل کی اور گیم کے دوران لگاتار 10 نشانات جیت کر 15-4 کی سبقت حاصل کی ۔

 حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ سندھو جس نے اگست میں ٹوکیو اولمپک گیمز میں برونز میڈل جیتا تھا اور اس نے 2016 میں ریو ڈی جنیرو میں سلور میڈل  حاصل کیا تھا، آج کے مقابلے میں پہلے گیم پوائنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری گیم 21-7 سے جیتی۔ سندھو فیصلہ کن  سیٹ میں دوبارہ سرفہرست تھی اور ابتدائی تبادلے کے بعدانہوں نے سبقت حاصل کی ، ایک وقت میں 14-7 کی برتری پر آگے بڑھ گئی کیونکہ انہوں نے لگاتار پانچ پوائنٹس جیتے۔ انہوں  نے اسپین سے اپنی نوجوان حریف کے خلاف اپنے بہترین کھیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیم اور میچ 21-12سے جیت  لیا۔

 کوارٹر فائنل میں سندھو کا مقابلہ ترکی کی نیسلیہان یگٹ سے ہوگا جنہوں نے جمعرات کو دوسرے مقابلے   میں یوکرین کی مارینا الٹینا کو 21-18، 21-13 سے شکست دی۔ جاپان کی ٹاپ سیڈ اکانے یاماگوچی اور تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچوونگ جو یہاں کی پانچویں سیڈ ہیں، بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جہاں یاماگوچی کو جنوبی کوریا کے کم گیون کو 21-17، 14-21، 21-16 سے شکست دی۔علاوہ ازیں  تھائی کھلاڑی نے جمعرات کو دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں جاپان کی آیا اوہوری کو 21-13، 21-12 سے شکست دی۔