Monday, June 16, 2025
Homeٹرینڈنگسندھیا کو کانگریس نے پارٹی سے برطرف کردیا

سندھیا کو کانگریس نے پارٹی سے برطرف کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ئئی دہلی۔ کانگریس نے سابق مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو پارٹی سے برطرف کر دیا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے سندھیا کو ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب فوری طور پر پارٹی سے برطرف کئے جانے کو منظوری دی۔ پارٹی کےجنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بیان جاری کر کے سندھیا کے پارٹی سے برطرف کئے جانے کی اطلاع دی۔

اس سے قبل سندھیا نے پارٹی کی ابتدائی رکنت سے استعفی دیتے ہوئے سونیا گاندھی کو خط لکھا تھا۔ سندھیا نے منگل کی صبح پہلے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد دونوں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی ملاقات کے بعد سندھیا اور امیت شاہ ایک ساتھ باہر نکلے۔ اس کے کچھ دیر بعد سندھیا نے ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کر دیا۔

سندھیا نے سونیا گاندھی کو بھیجے گئے خط میں لکھا  میں گزشتہ 18 برسوں سے پارٹی کے ابتدائی رکن تھا اور اب وقت آ گیا ہے کہ میں پارٹی سے الگ اپنی راہ لوں۔ میں پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے اور انڈین نیشنل کانگریس سے استعفی دے رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد اور ہدف ملک اور اپنی ریاست کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ وہ کانگریس کے اندر وہ یہ کام آگے نہیں بڑھا پائیں گے۔