Monday, June 9, 2025
Homesliderسنگاریڈی میں خوف ناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد...

سنگاریڈی میں خوف ناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔جوبلی بس اسٹیشن سے کریم نگر براہ راست سدی پیٹ  اور سنگاریڈی کی سمت جانے والی دوبڑی سڑکوں پر روزآنہ لاکھوں افراد سفرکرتے ہیں اور حکومت کی جانب سےان شاہ راہوں کو سفر کےلئے بہتر بنانے کی ہر ممکنہ کوشش ہنوز جاری ہیں لیکن آئے دن ان راستوں پر خوفناک سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ایک قسم کا خوف پایاجا تا ہے  اور آج پر ایک ایسا خوف ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موت کی نیند سوگئے ۔

موصولہ تفصیلات کے بموجب سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے اس  خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد حادثہ کی مقا م  پر ہی موت واقع ہوگئی جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ سنگاریڈی ضلع کے چوٹا کور منڈل کے قریب کار اور لاری کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔  اس  حادثہ  کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق موضع رنگم پیٹ ضلع میدک کے ساکن 30 سالہ پیداماں ،40 سالہ امباداس اور ان کا لڑکا 6 سالہ وویک چند دنوں سے بیمار تھے جنہیں سنگاریڈی کے ضلع  دواخانہ سے رجوع کرنے کے بعد یہ خاندان کار کے ذریعہ واپس اپنے مکان  لوٹ رہا تھا کہ چوٹوکور کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ کے وقت کار میں پانچ افراد سوار تھے اور ان تمام کی اس خوفناک سڑک حادثہ میں مقام حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔دو مہلوکین کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع کے موصول ہونے کے فوری بعد سب انسپکٹر پولیس پولکل ناگا لکشمی مقام حادثہ پر پہنچے ۔تمام افراد کا پنچنامہ کرنے کے بعد  نعشیں پوسٹ مارٹم کی غرض سے سنگاریڈی کے ضلع کے دواخانہ منتقل کردی گئی ہیں  ۔اس سلسلہ میں پولکل پولیس ایک مقدہ  درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔