Monday, June 9, 2025
Homesliderسن رائزرس حیدرآباد کو کرو یا مرو صورتحال کا سامنا

سن رائزرس حیدرآباد کو کرو یا مرو صورتحال کا سامنا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: مسلسل دو ناکامیوں کا سامنا کرنے والی دہلی کیپٹلز منگل کو پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اترے گی جبکہ حیدرآباد کے لئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہہوگا ۔ دہلی 11 میچوں میں سات فتوحات اور چار شکست کے ذریعہ 14 نشانات کے ساتھ ٹیموں کے جدول میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ حیدرآباد11 میچوں میں چار فتوحات ، سات شکست اور آٹھ نشانات کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔ امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے حیدرآباد کو یہ میچ جیتنا ہوگا ورنہ ان کا آئی پی ایل سفر ختم ہوجائے گا۔

دہلی اپنے آخری دو میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے59 رنزاورکنگز الیون پنجاب سے پانچ وکٹوں سے ہار چکی ہے ۔ دہلی کی آخری کامیابی شارجہ میں چینائی سوپر کنگز کے خلاف پانچ وکٹوں سے ہوئی تھی۔ پلے آف میں جانے کے لئے دہلی کو اپنے باقی تین میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ دہلی کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا نے بھی کہا ہے کہ ٹیم کو پچھلی شکست کی وجہ سے کچھ پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔ کولکتہ کے194 کے اسکور کے جواب میں دہلی کی ٹیم 135 رنز ہی بنا پائی ہے ۔

دہلی کے اوپنر شکھر دھون کی امیدوں پر بہت زیادہ انحصارکرتا ہے جو پچھلے میچ میں چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اس نے پچھلے دومیچوں میں دو ناقابل شکست سنچریاں اسکورکیں۔ دہلی کو اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تب ہی وہ حیدرآباد کے خلاف جیت کی توقع کرسکیں گے ۔

ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت حیدرآباد کی ٹیم کو اپنے آخری میچ میں پنجاب کے خلاف جیتنے کا سنہری موقع ملا تھا لیکن اس ٹیم کو12 رنز سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ پنجاب کو126 رنز تک محدود رکھنے کے بعد حیدرآباد114 رنز بناسکا۔ حیدرآباد نے اپنی آخری سات وکٹیں محض 14 رنزکا اضافہ کرکے کھو دیں۔ وارنر کو اپنی ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کرنی پڑے گی ورنہ اس کا واپسی کے وقت میں دیر نہیں لگے گی۔