Friday, April 19, 2024
Homesliderسوریا کی سنچری کے بعد ہڈا اور سراج کی شاندار بولنگ ،...

سوریا کی سنچری کے بعد ہڈا اور سراج کی شاندار بولنگ ، ہندوستان کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

ماونٹ مونگانوئی۔ ٹم ساوتھی کی ہیٹ ٹرک کو جہاں پہلے سوریا کمار یادو نے اپنی برق رفتار سنچری سے بے رنگ کیا اس کے بعد ہندوستانی بولروں  اور خاص کر آل راؤنڈ ر دیپک ہڈا  کے چار وکٹوں کے حصول  نے نیوزی لینڈ کے بیٹرس کو بے بس کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی سرزمین پر اب تک کی بڑی کامیابی درج کی اور تین مقابلوں کی سیریز میں ناقابل شکست 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 192 رنز کے تعاقب میں محض126 رنز پر ؑآل آوٹ ہوگئی ۔

 کین ویلمسن نے 61 رنز کی اننگز کھیل کرٹیم کی شکست کے فرق کو کم کیا ۔ قبل ازیںسوریا کمار یادو نے ٹی20 میں ایک اور360 ڈگری کا حیران کن مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری بناکر اتوار کو ماو ¿نٹ مانگنوئی میں دوسرے ٹی20 میں ہندوستان کو نیوزی لینڈکے خلاف 6/191 کا اسکور بنانے اور بڑی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ایک سست پچ پر جہاں تقریباً تمام ہندوستانی بیٹرس گیند کو مارنا مشکل محسوس ہوا، ٹی20 کے ٹاپ رینک بیٹر سوریا کمار نے پورے میدان میں 217.65 کے اسٹرائیک ریٹ پر11 چوکے اور سات چھکے لگائے اور51 گیندوں پر 111 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ٹی20 میں سوریا کی یہ دوسری سنچری ہے۔

نیوزی لینڈ کے لیے تجربہ کار فاسٹ بولر ٹم ساوتھی نے اپنے چار اوورز میں 3/34 کے اعداد شمار درج کرنے کے علاوہ اپنی دوسری ٹی20 ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ساو ¿تھی کی ہیٹ ٹرک نے ہندوستان کو 200 سے کم اسکور تک محدود کرنے میں اہم تھا۔ہندوستان کے لئے دوسرا بڑا اسکور اوپنر ایشان کشن نے بنایا۔کشن نے 31 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز اسکور کئے ۔دیگر بیٹرس میں کپتان ہارڈک پانڈیا اور شریاس ایر نے فی کس 13 رنز اسکور کئے ۔شاندار سنچری پر سوریا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔